سیالکوٹ:غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل کی تیاری کا انکشاف
انتظامیہ کی غفلت سے غیر رجسٹرڈ و غیر معیاری کوکنگ آئل اورگھی فروخت ہونے لگا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر اقبال میں ناقص و غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل کی تیاری کا انکشاف ،بڑے پیمانے پر غیر رجسٹرڈ و غیر معیاری کوکنگ آئل اورگھی فروخت ہونے لگے ، سیالکوٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بڑے پیمانے پر غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی کی تیاری ہو رہی ہے ۔ غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی کی تیاری میں ناقص و مضر صحت چربی سمیت ممنوعہ اشیا استعمال کی جا رہی ہیں۔ تحصیل سیالکوٹ کے علاوہ ڈسکہ ، سمبڑیال میں بھی غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی کی تیاری کی جاتی ہے ۔تحصیل سیالکوٹ کی حدود میں بیشتر ایسے مقامات ہیں جہاں پر آبادی کی حدود میں کارخانے قائم کئے گئے ہیں جہاں پر چربی اور دیگر خطرناک اشیا کو پگھلا کرکوکنگ آئل اور گھی کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ سیالکوٹ میں کریانہ اور بڑی شاپنگ مارکیٹ میں بے شمار برانڈ آچکے ہیں جن کو محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت سمیت متعلقہ اتھارٹیز نے مضر صحت قرار دے رکھا ہے ، مہنگائی کے ستائے شہری سستا سمجھ کر مضر صحت کوکنگ آئل اور گھی خرید رہے ہیں اور استعمال سے معدہ ، جگر کے علاوہ کولیسٹرول کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments