میونسپل کمیٹی ملکوال میں ذہنی صحت سے متعلق طبی کیمپ
شہر اور گردونواح سے آئے مریضوں کا معائنہ ،مفت ادویات بھی دی گئیں
ملکوال(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی ملکوال میں سائیکالوجیکل ہاری زون اسلام آباد کے تحت ذہنی و نفسیاتی طبی کیمپ لگایا گیا سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات دی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال کی کاوش سے مرکزی انجمن تاجران ملکوال کی نگرانی میں ذہنی و نفسیاتی،جلدی امراض کے شکار مریضوں کیلئے میونسپل کمیٹی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ڈاکٹر ردا شوکت کی قیادت میں ماہرین کی ٹیم نے ملکوال شہر اور گردونواح سے آئے ہوئے مریضوں کا معائنہ کیا ،مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ناصر اقبال بوسال اور انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب مریضوں کیلئے علاج کرانا مشکل ہو گیا تاہم اس طرح کے طبی کیمپ سے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات مل رہی ہیں۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، حاجی حبیب الٰہی، حاجی ذوالفقار، طاہر امین، غضنفر ونیس، نوازش علی گوندل، چودھری محمد اختر، ملک طارق مطلوب بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments