نوجوان نسل کی دینی تربیت مشترکہ ذمہ داری :خالد محمود

نوجوان نسل کی دینی تربیت مشترکہ ذمہ داری :خالد محمود

ریاستی ، معاشرتی معاملات میں انصاف کو مقدم رکھا جائے :رہنما جماعت اسلامی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے اوورسیز رہنما خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کے ساتھ ساتھ اسے اسلامی تعلیمات، روایات اور احکامِ خداوندی و رسول ؐ کی اطاعت و فرمانبرداری کیلئے تیار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جماعت اسلامی نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے ، انہیں دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانے اور معاشرے میں اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے کردار ادا کر رہی ہے ۔بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے ممبران اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود خان نے کہا کہ ہم یورپ میں کاروبار کرتے ہیں لیکن دین، تہذیب اور اسلامی شناخت سے وابستگی کو ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی نئی نسل کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کریں تاکہ نوجوان جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ دینی و تہذیبی شناخت بھی برقرار رکھ سکیں۔اس موقع پر صدر افتخار بٹ،جنرل سیکرٹری ضمیر کاظمی، عمران اسلم خان،طارق محمود خان،آصف مسعود ،کاشف محمود خان،سیف اللہ بٹ، نعیم بٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔خالد محمود خان نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ریاستی اور معاشرتی معاملات میں انصاف کو مقدم رکھا جائے اور کسی بھی طبقے پر ایسا مالی بوجھ نہ ڈالا جائے جو اس کی مشکلات میں غیر ضروری اضافہ کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...