حافظ آباد :بیگم نصرت بھٹو کی برسی ڈسٹرکٹ بار میں دعائیہ تقریب
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ،نامہ نگار )مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں سابق صدر بار اور پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ ،پیپلز پارٹی ضلع حافظ آباد کی قائم مقام صدر سابق صدر بار خالدہ شاہد ایڈووکیٹ سمیت وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی خدمات، جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو سراہا ۔ تقریب میں مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments