وزیر بلدیات نے کالج چوک میں لینیئر گارڈن کا افتتاح کر دیا
گرد و غبار اور بے رونق جگہ کو تفریحی راہداری میں تبدیل کر دیا :ذیشان رفیق
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کالج چوک میں لینیئر گارڈن کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ن لیگ ڈسکہ کے سٹی صدر افضل منشا،صدر پی پی 51 عظیم بٹ ،پو لیٹیکل سیکرٹری دائو د شاہ بخاری ،سابق یوسی چیئرمین چودھری رسالت گجر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گرد و غبار، بدحالی اور بے رونقی کا شکار رہنے والے اس مقام کو اب خوبصورت، سرسبز اور دلکش تفریحی راہداری میں تبدیل کر دیا گیا ہے ، لہلہاتی گھاس، خوبصورت پودوں، کشادہ پختہ واک ویز، جدید سٹریٹ لائٹس اور آرام دہ بنچوں کی تنصیب سے شہریوں کو چہل قدمی، سیر و تفریح اور پُرسکون ماحول کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ بدل رہا ہے ، وعدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی اور بلدیہ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments