حافظ آباد :یوسی سیکرٹریز کی مبینہ کرپشن پر سائرہ تارڑ برہم
آئندہ کسی سیکرٹری کی کرپشن شکایت آئی تو نوکری نہیں کر سکے گا :کوارڈی نیٹر وزیراعلیٰ
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوآرڈی نیٹر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے ضلع بھر میں یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی مبینہ کرپشن پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ،ایک شہری کی شکایت پر سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کی اور بھرے مجمع میں کہا کہ سیکرٹری یونین کونسلز نے ضلع بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے اور شہریوں سے پیدائش اور اموات کے اندراج کی آ ڑ میں مبینہ طور پر ہزاروں روپے رشوت لے رہے ہیں جو اب ناقابل برداشت ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کو بھی اس سلسلہ میں بتایا ہے اور تمام سیکرٹریز کو متنبہ کرتی ہوں کہ اب جس کی شکایت آئی وہ نوکری پر نہیں ر ہے گا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے پیدائش اور اموات کے اندراج کی فیسیں انتہائی کم رکھی ہوئی ہیں لیکن یونین کونسلز کے سیکرٹریز نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments