خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک
صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین اپنی صحت کو ترجیح دیں :ڈاکٹر عاصمہ سہیل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اٹامک انرجی کینسر ہسپتال (جینم)گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے ، خواتین میں مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی ماہرین، اساتذہ، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جینم ہسپتال ڈاکٹر عاصمہ سہیل نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص مریضہ کی زندگی بچانے اور علاج کے بہتر نتائج حاصل کرنے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے ، خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے شعور بیدار کریں، باقاعدگی سے طبی معائنہ کرائیں اور کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر مستند معالج سے رجوع کریں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کو اپنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے اور بیماری کی علامات کو نظرانداز کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments