ڈپٹی کمشنر کا دورہ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن،طبی سہو لیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دورہ میٹرنٹی ہسپتال  سیٹلائٹ ٹاؤن،طبی سہو لیات کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا ، طبی سہولیات، انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی جبکہ ادویات کے سٹاک اور متعلقہ ریکارڈ رجسٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ماں اور بچے کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...