نہروں کے کناروں پر مویشی باڑے ، آبی ذخائر آلودہ ہونے لگے
ٹیل تک پانی پہنچنا مشکل ،گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے :ـ شہری
تتلے عالی (نامہ نگار) سردی کی آمد کے ساتھ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں نہروں کے کناروں پر مویشی باڑے قائم ہونے لگے ہیں، جبکہ گوبر اور دیگر فضلے سے آبی ذخائر آلودہ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما شروع ہوتے ہی مویشی پال افراد نے دن کے وقت گائے اور بھینسیں اپر چناب، گھمن والا مائنر، گوبند پورہ مائنر، قلعہ میاں سنگھ مائنر سمیت دیگر نہروں، راجباہوں اور ڈسٹری بیوٹریز کے کناروں پر باندھنا شروع کر دیا ہے ۔ اس سے نہ صرف نہروں کی پٹریاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ کناروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔مویشی پال افراد جانوروں کا گوبر اور دیگر فضلہ نہروں میں پھینک رہے ہیں، جس سے آبی ذخائر آلودہ ہونے کے ساتھ بعض مقامات پر پانی کی روانی میں بھی رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث ٹیل تک پانی پہنچنا مشکل ہو رہا ہے ۔تتلے عالی کے مکینوں نے محکمہ انہار سے مطالبہ کیا ہے کہ نہری پٹریوں اور کناروں پر قائم مویشی باڑے ختم کرائے جائیں اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments