ظہور الٰہی اسٹیڈیم کی صفائی و تزئین و آرائش کا کام شروع
سٹیڈیم کے اندرونی اور بیرونی حصوں اورگراؤنڈ میں نصب جنگلوں کو رنگ کیا جا رہا
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) ممتاز کاروباری شخصیت اور ڈائریکٹر دلدار ٹریولز حافظ احتشام دلدار چوہدری کی کوششوں سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ظہور الٰہی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کر دیئے ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گجرات کے اہلکاروں نے کئی ماہ سے عدم توجہی کا شکار سٹیڈیم میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع کر دیا ہے ۔ اہلکار اسٹیڈیم میں موجود گندگی کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ صفائی کے دیگر اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ سٹیڈیم کے اندرونی اور بیرونی حصوں سمیت گراؤنڈ میں نصب بڑے جنگلوں کو رنگ کیا جا رہا ہے اور عمارت و گراؤنڈ کی درستگی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چودھری شافع حسین کی کوششوں سے جلد ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں ظہور الٰہی کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں بین الاقوامی کبڈی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments