سیالکوٹ:سرکاری کالجوں کے طلبہ کی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحان میں نمایاں پوزیشن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ کے سرکاری کالجوں کے طلبہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرکے پوزیشن ہولڈرز کی دوڑ میں جگہ بنا لی۔ش
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ کے سرکاری کالجوں کے طلبہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرکے پوزیشن ہولڈرز کی دوڑ میں جگہ بنا لی۔گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کے محمد معیز نے آئی سی ایس میں 531نمبر حاصل کرکے ضلع بھر کے سرکاری کالجوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمبڑیال کی امیر فاطمہ نے کامرس گروپ میں 530 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج حاجی پورہ سیالکوٹ کی طالبہ مائدہ نے ایف ایس سی میں، جبکہ مرے کالج کے سید اسرار حیدر نے 527 نمبر حاصل کرکے سرکاری کالجوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ضلع سیالکوٹ کے سرکاری کالجوں کے 50 طلبہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں 500یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ۔ گورنمنٹ علامہ اقبال گریجویٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ کی 14طالبات جبکہ گورنمنٹ مرے کالج کے 8 طلبہ نے 500 یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments