حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کر رہے :ایس اے حمید

حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عوام مہنگائی  کا بوجھ برداشت کر رہے :ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس اور سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور غلط معاشی پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔

ان کے بقول حکومت عوام کو معاشی ریلیف دینے ، روزگار فراہم کرنے اور منافع خوری و ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی ہے ،ایس اے حمید نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ناجائز ٹیکسز اور لیوی میں کمی کرے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عوامی غم و غصہ حکومت کے لیے سنگین چیلنج بن سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...