بیگم نصرت بھٹو بہادر اور جرأت مند خاتون تھیں:ارشاد اللہ سندھو

بیگم نصرت بھٹو بہادر اور جرأت مند  خاتون تھیں:ارشاد اللہ سندھو

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو بہادر اور جرأت مند خاتون تھیں۔

انہوں نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے طویل عرصے تک جدوجہد کی اور جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ آج ان کی 15ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ، ٹرسٹ پلازا گوجرانوالہ میں جمہوریت کی ماں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام بیگم نصرت بھٹو کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کیلئے پیپلز سیکرٹریٹ، گرین سنٹر، سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں دعائیہ تقریب بھی ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...