ڈسکہ 2:افراد کا میاں بیوی پر تشدد‘ شوہر کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی
اسدبیو ی کیساتھ گلی میں کھڑاتھا،ملزمہ کنیز بی بی اور سعود ظفر نے تشددشروع کردیا
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) ڈسکہ میں خاتون سمیت دو ملزموں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں شوہر کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔پولیس کے مطابق اسد نامی شخص نے درخواست دی کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ گلی میں کھڑا تھا کہ اسی دوران ملزمہ کنیز بی بی اور سعود ظفر وہاں آ گئے اور دونوں میاں بیوی پر حملہ کرکے تشدد شروع کر دیا۔ تشدد کے نتیجے میں اسد کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments