سیالکوٹ:اشتہاری چھڑانے کیلئے پو لیس پر حملہ ،ہاتھاپائی ،فائرنگ
عاصم عرف چنا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ، دورانِ کشمکش اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ سبز پیر کے علاقہ باجرہ گڑھی میں اشتہاری مجرم کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر شدید حملہ ، درجنوں ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول کر سرکاری گاڑی کا شیشہ توڑ دیا اور شدید توڑ پھوڑ کی ،ملزموں نے دورانِ کشمکش پولیس ملازمین کی سرکاری وردیاں پھاڑ دیں اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ۔ تھانہ سبز پیر کے علاقہ باجڑہ گڑھی میں اشتہاری مجرم محمد عاصم عرف چنا سکنہ نارووال ،غلام رسول ،علمدار حسین، شکیل حیدر کے ساتھ ہوٹل پر چائے پی رہے تھے کہ پولیس نے اشتہاری مجرم محمد عاصم عرف چنا کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار ا تو اس دوران غلام رسول، علمدار حسین ،شکیل حیدر، اشرف ،اکرم پیپسی ،حنیف عرف کالا بٹ، ذیشان عرف شانا، افضل عرف کالا جٹ، الیاس، رزاق، مشتاق، علی حمزہ ،حبیب اﷲ، ارشد ،علی جٹ، عامر بٹ، عاطف گوگا، حسنین بٹ، عبداﷲ سمیت 50 نامعلوم افراد کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ آور ہونے ، ملازمین سے ہاتھا پائی، وردیاں پھاڑنے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت سب انسپکٹر وقاص علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments