حافظ آباد:آوارہ کتے کا حملہ ،4بچے اورمعمر شخص زخمی

حافظ آباد:آوارہ کتے کا حملہ ،4بچے اورمعمر شخص زخمی

3بچوں کی حالت تشویشناک ، ہسپتال داخل ، کتے کا مالک اسلم گر فتار

حافظ آباد (نا مہ نگار ،نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں چھنی کریم داد میں خطرناک آوارہ کتے نے حملہ کر کے 4بچوں اور 80سالہ بزرگ کو شدید زخمی کر دیا۔ چھنی کریم داد کے رہائشی اسلم نے خطرناک کتا رکھا ہوا تھا جو بغیر پٹے کے گلیوں میں آوارہ گھومتا تھا۔ مذکورہ کتے نے مسجد جاتے ہوئے 80 سالہ بزرگ اور 4بچوں پر حملہ کر دیا۔ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7سے 13سال کے درمیان ہیں جن میں ایک 8سالہ بچی بھی شامل ہے ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں 80 سالہ بزرگ اور 13سالہ بچے کو مرہم پٹی اور ویکسی نیشن کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 3بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔  سیکرٹری یونین کونسل پنڈی باورے محمد افضل کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے ملزم محمد اسلم کو گرفتار کر لیا گیا ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل کتے کے کاٹ لینے سے دوہٹہ عظمت میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...