گوجرانوالہ چیمبر الیکشن کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کے حصول کی در خواستیں مسترد

 گوجرانوالہ چیمبر الیکشن کی سی سی ٹی وی  ریکارڈنگ کے حصول کی در خواستیں مسترد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026-28 میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کے حصول کیلئے دائر 4 متفرق درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے تفصیلی سماعت اور دستیاب انتخابی ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران نسیم شاہد مغل، شیخ محمد علی اور قمر دلبر نے فیصلے میں واضح کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی جانبداری، دھاندلی یا بیرونی مداخلت کا کوئی ٹھوس اور قابلِ تصدیق دستاویزی ثبوت پیش نہ کئے جانے کی بنا پر تمام الزامات اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی فراہمی کی درخواستیں مکمل طور پر مسترد کر کے معاملہ باقاعدہ نمٹا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...