تتلے عالی:سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہونے پانی جمع
تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی کے متعدد علاقے سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے ۔ سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تتلے عالی میں نکاسی آب کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے ،
گٹروں کے ابلنے سے گندا پانی فیصل کالونی،کرسچن بستی ونواحی علاقوں کی گلیوں،بازاروں میں کھڑا ہوگیا ہے جس سے مکین گھروں میں مقید ہو گئے بلکہ واش روم بھی بند ہو کر رہ گئے ہیں،گٹروں کا گندا پانی کھڑا ہونے کے باعث طلبا طالبات کا تعلیمی اداروں،شہریوں کا مساجد،چرچ پہنچنا محال ہوگیا ۔اہل علاقہ کی جانب سے ضلع کونسل انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔مکینوں نے نکاسی آب کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments