تتلے عالی:اہلیہ پر بد ترین تشدد ،بھتیجے کو خنجر سے زخمی کر دیا
تتلے عالی(نامہ نگار )خاوند نے تشددکرکے بیوی کے آپریشن کے ٹانکے توڑ دئیے ،بچوں سمیت گھر سے نکال دیا،بھتیجے کو خنجر مار کر لہولہان کر دیا۔
تتلے عالی کے علاقہ رحمن ٹاؤن کی سعدیہ کی شادی دس سال قبل عمران سے ہوئی تھی اکثر تشدد کرتا چند روز قبل خاوند نامعلوم کو گھر لے آیا منع کرنے پر زمین پر گر ا کر ٹھنڈوں سے تشدد کیا جس سے آپریشن کے ٹانکے ٹوٹ گئے ، بے ہوش ہو گئی ،ہوش میں آنے پربچوں سمیت گھر سے نکال دیا،خاتون کا بھتیجا احسن بچوں کے کپڑے لینے گیا تو پہلے سے موجودعمران، عاطف،جمیل،وغیرہ نے خنجر سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments