گندم 5500روپے من ہو گئی ‘ چکی آٹا 170روپے کلو

گندم 5500روپے من ہو گئی ‘ چکی آٹا 170روپے کلو

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے گندم کی قیمت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا

لدھیوالہ وڑائچ ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )اوپن مارکیٹ میں گندم 5500 روپے من تک پہنچ گئی، چکیوں پر آٹا 170روپے کلو فروخت ہونے لگا ،مہنگائی کے مارے شہری دو وقت کی روٹی کو تر سنے لگے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے گندم کی قیمت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5500 روپے فی من تک پہنچنے کے بعد چکیوں پر آٹے کی قیمت 170 روپے فی کلو تک جا پہنچی ،بجلی پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پہلے ہی پریشان شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ، سفید پوش خاندان محدود وسائل میں گھریلو اخراجات پورے کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے لیکن اس کی قیمت میں مسلسل اضافے سے غریب خاندان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں گندم کی قیمت میں خود ساختہ اضافے کا بوجھ براہ راست عام لوگوں پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے گندم کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...