ہفتہ سیاحت سیالکوٹ کے سلسلے میں فوٹوگرافی مقابلہ کی تقریب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ہفتہ سیاحت سیالکوٹ کے سلسلے میں منعقدہ فوٹوگرافی مقابلہ کی تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا عارف اقبال ہرناہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر فوٹوگرافی مقابلہ کے کوآرڈی نیٹر محمد یونس نے مقابلے کے اغراض و مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد سیالکوٹ کے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی حسن کو تصاویر کے ذریعے محفوظ اور اجاگر کرنا ہے اور معاشرہ مین مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments