8نومبر کو مخالفین دم دبا کر بھاگ جائینگے :لیگی رہنما
راشد محمود ورک عوام کو کبھی ما یوس نہیں ہونے دینگے :بلال تارڑ ودیگر
راہوالی(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے زیر سرپرستی سابق چیئرمین افتخار احمد چیمہ، اجمل مقصود چیمہ ، لیاقت چیمہ ڈیرہ ممبران پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جسکے دور اقتدار میں ملک نے ترقی کی اور عوام خوشحالی کی ضامن بنی اس حلقہ میں اس سے قبل عوام کی محبت سے میاں نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت محمود بشیر پانچ مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بنے آج انکا بیٹا راشد بشیر ورک ایڈووکیٹ سیاست کے میدان میں ہے ، اسکو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ،وہ والد محترم محمود بشیر ورک کے نقش قدم پر چل کر دن رات عوام کی خدمت کریں گے اور کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔ چودھری عمر فاروق چیمہ ،سابق چیئرمین عدنان بلگن و دیگر نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کے روز جیت ہمارا مقدر بنے گی اور شیر کی دھاڑ ،گرج دور دور تک سنائی دے گی مخالف امیدوار دم دبا کر بھاگ نکلیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments