وزیرآباد کے لوگوں کا پیار نہیں بھلا سکوں گا:جواد پیرزادہ
ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خدمات سنہر ی حروف میں لکھی جائیں گی:شہری
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کے تبادلہ پر شہریوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ، الوداعی تقریب میں میونسپل کمیٹی وزیرآباد سے چیف آفیسر الفت شہزاد گوندل،چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان کنٹری منیجر مسلم ہینڈز صاحبزاد ہ سید ضیا النور،انفورسمنٹ آفیسر جنید اقبال ، انکروچمنٹ انسپکٹر داؤد عشرت چیمہ ، سپرنٹنڈنٹ میاں آصف ، فنانس برانچ ظفر دین ، پلاننگ برانچ رانا علی رضا ، کنٹریکٹر بابر بٹ ، عمیر علی اور کالو چوہان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نیک تمناؤں کیساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ تبادلہ سرکاری ملازم کی سروس کا حصہ ہوتا ہے لیکن ایک سال تک تعیناتی سے وزیرآباد مجھے اپنا گھر ہی لگنے لگا تھا مجھے یہاں کی گلیوں محلوں اور لوگوں سے محبت ہو گئی جس کا احساس آج مجھے رخصت ہوتے وقت آ رہا ہے وزیرآباد کے لوگوں کا پیار کبھی نہیں بھلا سکوں گا ۔ چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد گوندل اور شہریوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جواد پیزادہ کی خدمات سنہر ی حروف میں لکھی جائیں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments