لالہ موسیٰ:دکان میں خوفناک آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان
لالہ موسیٰ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)چاندنی چوک لالہ موسیٰ میں واقع زین آٹو کی دکان میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور مالکان کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
متاثرین کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو 1122 کو بار بار فون کیا گیا، تاہم مبینہ طور پر تقریباً ایک گھنٹے تک کال موصول نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائی بروقت شروع نہ ہو سکی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت فون سن لیا جاتا اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ جاتی تو نقصان کی شدت کم ہو سکتی تھی۔دوسری جانب واقعے کی ممکنہ وجہ واپڈا کی مبینہ غفلت کو بھی قرار دیا جا رہا ہے ‘متاثرین اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زین آٹو میں آتشزدگی کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments