روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
برسلز :(دنیا نیوز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے، یورپ کو نہ صرف مذاکرات بلکہ اہم فیصلوں میں بھی مؤثر کردار ملنا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کایا کالاس کا کہنا تھا کہ روس زیادہ سے زیادہ مطالبات منوانے کے لیے دھمکیوں اور الٹی میٹم کا راستہ اختیار کرتا ہے، مغرب کی جانب سے ہر رعایت کے بعد روس اپنے مطالبات میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس مذاکرات میں مخالف فریق کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے تاکہ اپنی شرائط منوا سکے۔
کایا کالاس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے خارجہ اور سکیورٹی امور میں ان کی نمائندگی کی حمایت کی ہے۔
کایا کالاس نے مزید کہا کہ روس انہیں یورپ کی نمائندہ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا، تاہم یہ فیصلہ کرنا روس کے اختیار میں نہیں کہ یورپ کی نمائندگی کون کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments