28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک ان کے پاس نہیں آیا، وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے مسودہ موصول ہونے کے بعد ان کا کردار شروع ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جب 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آئے گا تو اس کے مندرجات کا علم ہوگا، اس سے پہلے وہ ترمیم کے اچھے یا برے ہونے کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان کا کردار مختلف نوعیت کا ہے اور وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے مسودہ آنے کے بعد ہی وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

حکومتی شخصیات کی ذمہ داریوں سے متعلق سوال پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہر شخص اپنی اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے، محسن نقوی کو جو اسائنمنٹ دی جاتی ہے وہ اس پر کام کرتے ہیں۔

چودھری سالک حسین کے بیان سے متعلق سوال پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس طرح کے الزامات لگتے رہتے ہیں، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہو تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا، لیکن سیاست دان کو موروثی سیاست کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

محسن نقوی اور بلاول بھٹو کے ری سیٹ سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے، تاہم ان کی سوچ کے مطابق بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...