بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی، تشدد کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے خاتون ہلاک، دو زخمی

منی پور: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی اور تشدد کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ، دو زخمی ہوگئیں۔

کوکی قبائل کی تنظیم سی او ٹی یو کا ضلع نگپوکپی میں اڑتالیس گھنٹے کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پر شہریوں کے تحفظ میں ناکامی کا الزام ہے، تمام مرکزی اور ریاستی فورسز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

نائب وزیراعلیٰ نے واقعے کی مذمت کی، فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارتی حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر گئیں۔

مئی 2023ء سے جاری نسلی تشدد میں اب تک 306 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 49 شہری لاپتہ ہیں، کشیدہ حالات کے باعث منی پور ہائیکورٹ کی مردم شماری کے عمل کو 30 اپریل 2027ء تک روکنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...