پنجاب کے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
مہوش ارشاد کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن تعینات کردیا گیا، رشدہ شرافت کو اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ، سعد رحمان کو اسسٹنٹ کمشنر حضرو تعینات کیا گیا، اسفند یار کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ، اکبر درانی کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا۔
زرغونہ خالد کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار، حمزہ ریاض کو اسسٹنٹ کمشنر کامونکے تعینات کردیا گیا، رانا محمد شفیق کو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد، محمد فرقان کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان تعینات کر دیا، احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر جنڈ، سہیل خان کو اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں تعینات کردیا گیا۔
صفت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، شبانہ نزیر کو اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ، ثناء اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور، طارق محمود گل کو اسسٹنٹ کمشنر عارف والا، فیضان احمد کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، عبدالزامان کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی تعینات کردیا گیا۔
انعم اکرم کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بہاولپور، احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی، محمد ادریس کو اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، روہت کمار کو اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان، طلحہ نعیم کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ، ایمان ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات کیا گیا۔
محمد اختر کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی، فیصل مجید کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر، محمد عبداللہ کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرنوالہ صدر، فرخ اللہ خان کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ، سمیع احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں، مجاہد وسیم کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا۔
سعید احمد کو اسسٹنٹ کمشنر پپلاں، محمد یحییٰ کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی یزمان، حافظ محمد زنیر یونس کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال، سہیل آفریدی کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب تعینات کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments