عدالت سے پیشی کے بعد واپس آنے والے 3 افراد قتل، ملزمان فرار
جڑانوالہ: (دنیا نیوز) علاقہ ستیانہ میں عدالت سے پیشی کے بعد واپس آنے والے افراد پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت جاوید، وقاص اور علی کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
سی پی او تنویر حسین نے تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments