لالہ موسی ٰ:ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق ،6زخمی

لالہ موسی ٰ:ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق ،6زخمی

نصیرہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، بھگوال کا فراز مبشر د م توڑگیاگجرات سمنہ پنڈی روڈ پر سڑک عبورکرتاشخص ٹریکٹرکی ٹکرسے جاں بحق

لالہ موسیٰ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق اور تین طالبات سمیت 6زخمی ہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ نصیرہ روڈ پر ملک برادرز الیکٹرونکس کے سامنے دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں محلہ مغربی بھگوال کا رہائشی فراز مبشر جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ موجود دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ادھر گجرات سمنہ پنڈی روڈ پر سڑک عبور کرنے والا 70 سالہ شخص ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق حادثے میں متاثرہ شخص کے سر پر شدید چوٹ آئی اور دائیں بازو کی ہڈی فریکچر ہو گئی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ بعدازاں لواحقین نے پولیس کارروائی اور میت ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا اور لاش قریبی گاؤں ڈیرہ آریاں میں واقع ان کے گھر منتقل کر دی۔دریں اثنا سرائے عالمگیر کے شاکریلہ روڈ پر گولڈن مارکی کے قریب سکول وین اور ہونڈا آئی آر وی میں آمنے سامنے تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین طالبات سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے وقت وین میں 10 طالبات سوار تھیں، جن میں سے تین زخمی ہو گئیں، جبکہ کار میں سوار دو افراد بھی معمولی زخمی ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...