شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی رخصتی ڈی پی او سیالکوٹ کی شرکت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی بیٹی کی تقریبِ رخصتی میں شرکت کی اور اہلِ خانہ کے ہمراہ بارات کا پرتپاک استقبال کیا۔
انہوں نے بیٹی کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور دعاؤں و نیک تمناؤں کیساتھ اسے رخصت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں اور ان کے خاندانوں کا صبر و حوصلہ پولیس فورس کا فخر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments