علی پورچٹھہ :گرلز ہائی سکول میں خون آلود طبی فضلہ ملنے پر طالبات میں خوف و ہراس
علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر)علی پور چٹھہ گرلز ہائی سکول کے اندر خون آلود طبی فضلہ ملنے سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سکول میں گوشت کے ٹکڑوں اور خون آلود طبی فضلے سے بھرا ایک بیگ پایا گیا، جس کے بعد شہر میں مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں اور بعض حلقوں کی جانب سے سکول میں قتل کا واقعہ پیش آنے کی اطلاعات پھیلائی گئیں۔تاہم سکول پرنسپل نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طبی فضلہ سرجری کے بعد قریبی کلیئر ہسپتال کی جانب سے کوڑے میں پھینکا گیا تھا۔ واقعے کی تصدیق کیے بغیر قتل جیسی افواہیں پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے ، جس سے طالبات، والدین اور شہریوں میں بلاوجہ خوف و ہراس پیدا ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments