ستھرا پنجاب کی اینٹی لٹرنگ اور اینٹی سموگ آگاہی مہم جاری
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ کی فیلڈ مانیٹرنگ اور کمیونیکیشن ٹیموں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی لٹرنگ اور اینٹی سموگ آگاہی مہم جاری ہے ۔
مہم کے دوران دکانداروں اور شہریوں کو کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے ، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر گندگی پھیلانے سے گریز کرنے اور کوڑا کرکٹ جلانے کے انسانی صحت اور ماحول پر مضر اثرات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر شہریوں کی سہولت کے لیے ڈسٹ بن رکھیں اور دکانوں کے اطراف صفائی ستھرائی یقینی بنائیں۔ شہریوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں سے تعاون کریں۔، کوڑا کرکٹ مناسب مقامات پر ڈالیں اور اسے جلانے سے مکمل اجتناب کریں۔ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لیے آگاہی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments