وفاقی محتسب کی مداخلت پر سٹیٹ لا ئف نے شہری کوسوا2لاکھ روپے ادا کر دیئے

وفاقی محتسب کی مداخلت پر سٹیٹ لا ئف  نے شہری کوسوا2لاکھ روپے ادا کر دیئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وفاقی محتسب کے حکم پر سٹیٹ لائف انشورنس نے چار ماہ سے زیر التوا انشورنس پالیسی کی دو لاکھ 25 ہزار 139 روپے کی ادائیگی کر دی۔

وفاقی محتسب کے ریجنل آفس گوجرانوالہ کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی صائم سلطان کو تقریباً چار ماہ سے سٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی کی رقم ادا نہیں کی جا رہی تھی۔ وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ریجنل آفس گوجرانوالہ نے مداخلت کرتے ہوئے پالیسی کی رقم دو لاکھ 25ہزار 139روپے صائم سلطان کو ادا کروا دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...