وزیرآباد :صفائی آپریشن کیلئے عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

 وزیرآباد :صفائی آپریشن کیلئے عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

شہری کوڑا کرکٹ کھلے عام پھینکنے کے بجائے ویسٹ بنز میں ڈالیں:اے سی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر عمران ہرل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہر صورت صفائی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں ڈسکہ روڈ، سیالکوٹ روڈ، سرکلر روڈ، محلہ اسلامیہ، زیرو محلہ اور کالج روڈ سمیت دیگر مقامات کے دورے کے بعد ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹر اخلاق حیدر چٹھہ، ڈسٹرکٹ منیجر، تحصیل منیجرز اور دیگر متعلقہ افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی کے علاوہ گلی محلوں کی سطح پر عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہریوں کے تعاون سے وزیرآباد کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ۔ جلد سکولوں، دکانداروں اور گلی محلوں میں صفائی سے متعلق آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کھلے عام پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر نصب کنٹینرز اور ویسٹ بنز میں ڈالیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...