اعوان چوک :فیکٹری میں پاور پریس کی زد میں آکر لڑکے کی انگلیاں کٹ گئیں
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)اعوان چوک کی ایک فیکٹری میں پاور پریس پر کام کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے کی انگلیاں کٹ گئیں، جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اعوان چوک کا رہائشی ثاقب اپنے محلے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ دورانِ کام اس کا ہاتھ پاور پریس کی زد میں آ گیا، جس سے اس کی انگلیاں کٹ گئیں۔ زخمی لڑکے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments