ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈرائیور کا اندھا قتل ٹریس‘ ساتھی گرفتار

ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈرائیور کا اندھا قتل ٹریس‘ ساتھی گرفتار

جمشیدنے زاہد اقبال کو بھون کلاں کے قریب قتل کیااور لاش نہر میں بہا دی

حافظ آباد (نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں پانچ روز قبل بے دردی سے قتل کیے جانے والے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈرائیور کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتول کا ساتھی ڈرائیور ہی قاتل نکلا، جس نے ڈنڈوں کے وار کرکے اسے قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں بہا دی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فواد احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم جمشید بھی ستھرا پنجاب پروگرام میں بطور ڈرائیور ملازم تھا۔ اسے رنج تھا کہ مقتول زاہد اقبال نے اعلیٰ افسروں کو اس کی شکایت کرکے اسے ڈانٹ پڑوائی تھی۔ اسی رنجش پر ملزم جمشید نے بھون کلاں کے قریب زاہد اقبال کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیا اور لاش نہر میں بہا دی، جسے پولیس نے پنج پلہ کے قریب سے برآمد کیا تھا۔ڈی پی او کے مطابق قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...