ڈی پی او سیالکوٹ کا روڈ سیفٹی کیمپ کا دورہ، حفاظتی ہیلمٹ تقسیم

ڈی پی او سیالکوٹ کا روڈ سیفٹی کیمپ کا دورہ، حفاظتی ہیلمٹ تقسیم

ہیلمٹ چالان سے بچنے کیلئے نہیں ،زندگی محفوظ بنانے کیلئے پہنیں:دوست محمد

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے حکیم خادم علی روڈ پر روڈ سیفٹی کیمپ کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق جہاں انہوں نے شہریوں میں مفت حفاظتی ہیلمٹ تقسیم کیے اور موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مررز کی تنصیب، انڈیکیٹرز کے استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مدثر صدیق اور دیگر پولیس ملازمین بھی موجود تھے ۔ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اسی لیے آگاہی مہم کے ساتھ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ چالان سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی زندگی محفوظ بنانے کے لیے پہنیں۔ ہمارا عزم ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ہر قیمتی جان کا تحفظ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...