قلعہ دیدار سنگھ کالج کے قریب آن گو بازار کیخلاف احتجاج

قلعہ دیدار سنگھ کالج کے قریب آن گو بازار کیخلاف احتجاج

طالبات کی آسانی کیلئے بازار کسی مناسب متبادل مقام پر قائم کیا جائے :شہری

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین قلعہ دیدار سنگھ کی دیوار کے ساتھ آن گو بازار کے قیام کے خلاف تاجر برادری، سول سوسائٹی اور سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین میں ممبر امن کمیٹی قاری عبدالجبار ساجد، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی عاطف سلیم گل، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حاجی الیاس بریار، سابق کونسلر مہر محمد رفیق، ممبر امن کمیٹی پیر سید زین العابدین شاہ، پاکستان سنی تحریک کے حافظ محمد امجد صادق، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی غلہ منڈی سہیل مصطفیٰ وڑائچ، تاجر شیخ محمد اصغر، سید اویس شاہ، انجمن طلبہ اسلام کے رضوان یوسف اور انجمن اثنا عشریہ کے سید شاہد حسین شاہ سمیت دیگر شہری شامل تھے۔

مظاہرین نے مین حافظ آباد روڈ پر مجوزہ مقام پر بازار کے قیام کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کسی مناسب متبادل جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اگست میں بھی مذکورہ مقام پر بازار کی تعمیر شروع کی گئی تھی، تاہم شہریوں کے احتجاج کے بعد کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔مظاہرین کے مطابق بازار کے قیام سے تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگا، جبکہ کالج کی طالبات بھی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف کالج انتظامیہ کو درخواستیں دے چکی ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ طالبات کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے آن گو بازار کسی مناسب متبادل مقام پر قائم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...