پولیس افسروں اور اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ریجن بھر میں جرائم کی سراغ رسانی، سنگین مقدمات کی تفتیش۔۔۔
شہریوں کے تحفظ، فرض شناسی اور محکمانہ امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ضلع گجرات میں کانسٹیبل عمر آفتاب شہید کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کا سراغ لگانے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی جانب سے جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے چھ سالہ اغوا شدہ بچی کو 48 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کرنے پر بھی پولیس ٹیم کو سراہا گیا۔ نمایاں کارکردگیوں پر دیگرکئی پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments