جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری : ڈی پی او گجرات

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری : ڈی پی او گجرات

اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

گجرات (سٹی رپورٹر)ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرموں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ تھانہ کلچر میں بہتری لانے اور شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، ان کی نشاندہی پر جرائم اور عوامی مسائل کے حوالے سے فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ پولیس اور میڈیا کے درمیان مؤثر روابط جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے صحافتی برادری کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...