گجرات:نالوں کو کنکریٹ سلیب سے کور کرنے کا منصوبہ

گجرات:نالوں کو کنکریٹ سلیب سے کور کرنے کا منصوبہ

عزیز بھٹی ہسپتال کے اطراف نالوں پر سلیب کی تنصیب ترجیح ہوگی:ایم ڈی واسا

گجرات (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایات پر شہر کے نکاسی آب کے نظام کو محفوظ اور پائیدار بنانے کے لیے واسا کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے کنکریٹ سلیب تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال سمیت شہر کے چھوٹے بڑے نالوں پر نصب کیے جانے والے کنکریٹ سلیب کے معیار، مضبوطی اور تیاری کے مختلف مراحل کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عمران علی نے ایم ڈی واسا کو کنکریٹ سلیب کی تیاری کے طریقہ کار، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، تکنیکی تقاضوں، مضبوطی اور مختلف سائز کے نالوں کے لیے تیار کیے جانے والے سلیب کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے تیار شدہ کنکریٹ سلیب کا معائنہ کرتے ہوئے ان کے معیار، مضبوطی اور پائیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور اس کے اطراف کے علاقوں میں نالوں پر کنکریٹ سلیب کی تنصیب واسا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں، ان کے لواحقین، طبی عملے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ شہر بھر کے چھوٹے بڑے نالوں کو کنکریٹ سلیب سے کور کرنے کا مقصد نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ کھلے نالوں کے باعث شہریوں کو درپیش حفاظتی مسائل کا خاتمہ، صفائی کے نظام میں بہتری اور شہری انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کنکریٹ سلیب کی تیاری سے لے کر موقع پر تنصیب تک تمام مراحل میں مقررہ تعمیراتی معیار اور تکنیکی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...