پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی  ایشن کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے لوکل یونٹ گورنمنٹ جناح اسلامیہ گریجویٹ کالج سیالکوٹ کے سالانہ انتخابات برائے 2026ء میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

اس موقع پر شعبہ بیالوجیکل سائنسز کے نوید اختر نے کالج کے نومنتخب لوکل یونٹ صدر پروفیسر چوہدری محمد عمران اور دیگر عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور دلی مبارکباد پیش کی۔ کالج کے دیگر اساتذہ نے بھی نومنتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...