قلعہ دیدار سنگھ :مختلف سٹینڈنگ کمیٹیوں کے کنوینرز نامزد
یاسر محمود رحمانی مسلسل تیسری مرتبہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا کے کنوینر مقرر
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) گوجرانوالہ چیمبر کے نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے قلعہ دیدار سنگھ کی مختلف سٹینڈنگ کمیٹیوں کے کنوینرز نامزد کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق یاسر محمود رحمانی کو مسلسل تیسری مرتبہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ سیٹھ محمد اشفاق کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس ملز، غلہ منڈی قلعہ دیدار سنگھ، سہیل مصطفی وڑائچ کو سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر ٹاؤن اور میاں نوید احمد کو سٹینڈنگ کمیٹی برائے فلور ملز ٹاؤن قلعہ دیدار سنگھ کا کنوینر نامزد کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن پیش کرنے کی تقریب کے موقع پر نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے نومنتخب کنوینرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور علاقائی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments