راشد رفیق بھٹہ وزیرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر منتخب، مبارکبادیں
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت راشد رفیق بھٹہ کو وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور گلدستے دیئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر کسان یونین پنجاب سردار احتشام الحق چیمہ، چیئرمین پاکستان کوریا فرینڈشپ ایسوسی ایشن فیصل چیمہ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ڈیری فارمنگ چوہدری ہاشم چیمہ، چوہدری وقار انور گکھڑ، کویت پروٹین فارم کے چوہدری عارف وڑائچ، ناروے سے چوہدری ابرار جوندہ، دبئی سے چوہدری اسامہ احتشام چیمہ سمیت دیگر شخصیات نے راشد رفیق بھٹہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments