نوشہرہ ورکاں:جماعت اسلامی کے ضلعی امیرخالد محمود چہل کا تنظیمی دورہ

نوشہرہ ورکاں:جماعت اسلامی کے  ضلعی امیرخالد محمود چہل کا تنظیمی دورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ خالد محمود چہل نے نوشہرہ ورکاں کا تنظیمی و تعارفی دورہ کیا اور دفتر جماعت اسلامی میں یونین کونسل ناظمین اور زونل شوریٰ کے ارکان کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری بشارت صدیقی، ضلعی صدر سیاسی کمیٹی یوسف بٹ، نائب امیر ضلع سردار عبدالرزاق خان اور زونل سیاسی کمیٹی کے صدر رانا اظہر جہانگیر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے تنظیمی امور، آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور مقامی سطح پر تنظیم کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...