اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا تحصیل آفس کا دورہ‘ دفتری امور کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا تحصیل آفس کا دورہ‘ دفتری امور کا جائزہ

سرکاری امور میں شفافیت اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے :عمران علی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عمران علی نے تحصیل آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور دفتری امور، ریکارڈ کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیلدار کاشف احمد، پی ایس او منیر عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر عمران علی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے اور مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس عوامی خدمت کا اہم مرکز ہے ، جہاں آنے والے شہریوں کو بلاوجہ انتظار اور مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ تمام افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ عوامی مسائل کا بروقت حل، سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور دفاتر میں نظم و ضبط برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے معائنے کیے جائیں گے اور غفلت یا لاپرواہی کی نشاندہی پر متعلقہ عملے سے جواب طلب کیا جائے گا۔ شہریوں کو باعزت ماحول میں سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...