دسترخوانِ برکت کے قیام کا ایک سال مکمل، خصوصی تقریب

دسترخوانِ برکت کے قیام کا ایک سال مکمل، خصوصی تقریب

بھوکے انسان کو کھانا کھلانے سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ہو سکتی:مظفر علی شیخ

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا) غریب، نادار اور مستحق افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لیے قائم فلاحی منصوبے دسترخوانِ برکت کا ایک سال مکمل ہونے پر جناب پبلک ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ نے کہا کہ غریب، نادار اور ضرورت مند افراد کو مفت کھانا کھلانا نہ صرف بہت بڑے ثواب کا کام ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

بھوکے انسان کو کھانا کھلانے سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ہو سکتی، کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی درحقیقت انسانیت کی معراج ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صاحبِ استطاعت افراد بھی آگے بڑھ کر ایسے فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ کوئی مستحق بھوک کے باعث پریشان نہ ہو۔ تقریب سے شیخ گلزار احمد، اوورسیز پاکستانی رہنما حافظ رانا محمد عامر اور سماجی رہنما علی حسنین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر دسترخوانِ برکت کے منتظمین اور ذمہ داران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...