فلیش فلڈ سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
ڈی سی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کے امور کا جائزہ اجلاس
گجرات (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی زیر صدارت گزشتہ سال کے سیلابی انتظامات کا جائزہ لینے اور آئندہ کے لیے تیاریوں کو مؤثر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سال کے فلڈ انتظامات اور حاصل ہونے والے تجربات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ فلیش فلڈ کی صورت میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے اور مشینری کی تعیناتی، ریسپانس پلان اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلعی پروفائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فلیش فلڈ سے نمٹنے کے لیے جامع اور قابل عمل منصوبہ مرتب کیا جائے ، تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں واضح رکھیں اور عملے ، مشینری سمیت دیگر ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنائیں۔ انہوں نے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور ضلعی پروفائل کو بروقت اپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کے امور کا جائزہ لینے کے لیے بھی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، جاری سرگرمیوں اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments