دھی رانی پروگرام : نارووال میں 130 جوڑوں کی اجتماعی شادی

دھی رانی پروگرام : نارووال میں 130 جوڑوں کی اجتماعی شادی

ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے کی سلامی، دلہا اور دلہن کو عروسی ملبوسات فراہم

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت نارووال میں 130مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے بطور سلامی جبکہ دلہا اور دلہن کو عروسی ملبوسات فراہم کیے گئے ۔تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری انوارالحق، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ، رانا منان خان، ڈی جی سوشل ویلفیئر شہنشاہ فیصل، ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر سیالکوٹ میاں شاہد اسحاق، وزیراعظم سے ایوارڈ یافتہ کلین گرین پاکستان کے قومی چیئرمین محمد اشفاق نذر، ممبر وزیراعلیٰ ایڈوائزری کونسل پنجاب و کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر مینارٹیز پنجاب اور مسیحی برادری کے رہنما ڈاکٹر اندر یاس ایم سمیت سماجی رہنما رانا بلال الیاس اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت اب تک ہزاروں مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...